اپر چترال میں حادثہ، پاک فوج کی فوری کارروائی، کئی قیمتی جانیں بچا لیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دشوار گزار راستوں اور شدید موسم کے باوجود پاک فوج ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے پرعزم، اپر چترال میں فلائنگ کوچ کو حادثہ، پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی سے کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا۔

پشاور سے چترال جانے والی کوچ کو کوراغ کے مقام پر دریا کے کنارے حادثہ پیش آیا، گاڑی میں 13 مسافر سوار تھے، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

شدید موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں کے باوجود پاک فوج نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

پاک فوج کی جانب سے مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے گرم لباس فراہم کیا، مقامی شہریوں نے بروقت امدادی کارروائی پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں