نوشہرہ: زبانی تکرار خونی تصادم میں تبدیل، تین افراد قتل

نوشہرہ: (دنیا نیوز) معمولی زبانی تکرار خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی جس کے باعث فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ نظام پورہ جبی میں پیش آیا جہاں گاڑی کو راستہ نہ دینے پر معمولی تکرار شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔

تصادم کے دوران فائرنگ سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جبی کے چوکیدار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تھانہ نطام پور پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں