پولیس حراست سے دو روز قبل فرار ہونے والا ڈکیت مبینہ مقابلے میں ہلاک

سرگودھا: (دنیا نیوز) پولیس حراست سے دو روز قبل فرار ہونے والا ڈکیت مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شورکوٹ کا رہائشی منور دو روز قبل پولیس حراست سے فرار ہوا تھا، موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کر کے ملزم کو چھڑا لیا تھا۔

قصبہ وجھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے کے مطابق ملزم کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں