گل پلازہ کے دلخراش واقعہ پر ابھی تک وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا: مراد علی شاہ کا شکوہ
کراچی :(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے گل پلازہ کے دلخراش واقعہ پر ابھی تک وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا۔
شہرِ قائد سے جاری اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے، آتشزدگی کےواقعہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
اُنہوں نے کہا کہ واقعہ میں ایک فائر فائٹر اور 5 شہری جاں بحق ہوئے، ابتدائی معلومات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، پلازہ میں 1000 سے زائد دکانیں تھیں، 58 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم نے ابھی تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا، افسوس! کچھ لوگ سانحہ پر سیاست کر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ انتشار پھیلانے والوں پردھیان نہیں دیتا، متاثرین کوریلیف دیں گے، کوشش ہوگی شفاف طریقے سے لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔