خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سی این جی سٹیشنز بند، شہریوں کو مشکلات

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سی این جی سٹیشنز بند ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق پشاور، مردان، ایبٹ آباد اور کرک میں سی این جی سٹیشنزکی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 16، 16 گھنٹے کی بندش سے کافی پریشانی ہو رہی، نہ گھریلو صارفین کیلئے گیس میسر ہے اور نہ ہی سی این جی سٹیشنز پر گیس کی فراہمی ہے جس کے باعث روزگار میں بھی مسائل درپیش ہیں۔

شہریوں نے مزید بتایا کہ پورا دن سی این جی سٹیشنز میں گزر جاتا ہے، مزدوری کس وقت کریں؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں