محفوظ بسنت کیلئے شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں محفوظ بسنت کے لیے شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے خصوصی تقریب میں شرکت کی، گریٹر اقبال پارک میں منعقدہ تقریب میں کمشنر لاہور مریم خان اور سی ٹی او لاہور اطہر وحید بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے کمشنر لاہور اور سی ٹی او کے ہمراہ محفوظ بسنت کے لیے موٹر سائیکل سواروں میں حفاظتی انٹینا تقسیم کیے، بلال صدیق کمیانہ نے بسنت کے موقع پر موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بسنت کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اہم ترجیح ہے، بسنت پر بغیر حفاظتی انٹینا موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس ہوگی، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا، شہریوں کو پُرامن ماحول کی فراہمی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے محفوظ بسنت کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں