آسٹریلین اوپن ٹینس: اٹلی کے یانک سنر اور امریکا کے بین شیلٹن کا فاتحانہ آغاز
میلبورن: (دنیا نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے یانک سنر اور امریکا کے بین شیلٹن نے فاتحانہ آغاز کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔
یانک سنر نے فرانسیسی کھلاڑی ہیوگو گیسٹن کو شکست سے دوچار کیا، ہیوگو گیسٹن انجری کے باعث دو سیٹ ہارنے کے بعد میچ چھوڑ کر واپس چلے گئے۔
دوسری جانب بین شیلٹن نے بھی پہلے ہی میچ میں شانداز پرفارمنس کے ساتھ فرانس کے یوگو ہمبرٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔