کپس کالج کے سی ای او کا اغوا: عابد وزیر خان کے نمبر سے بیٹی کو مس کال، تحقیقات کا دائرہ وسیع
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کپس کالج کے سی ای او عابد وزیر خان کے اغوا کیس میں پیش رفت ہوئی۔
مغوی عابد وزیر خان کے نمبر سے بیٹی کو مس کال موصول ہوئی، پولیس کے مطابق ٹریس کرنے پر لوکیشن اوکاڑہ کے گاؤں کی نکلی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اغوا برائے تاوان کا معاملہ نہیں ہے، اب تک اغوا برائے تاوان کی کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، امید ہے بہت جلد عابد وزیر خان کا پتہ چل جائے گا، تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق عابد وزیر خان کو آفس سے جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا، واقعہ جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ کے قریب پیش آیا۔