امریکی ایوان نمائندگان نے 1200 ارب ڈالر سے زائد کا فنڈنگ بل منظور کر لیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے 1200 ارب ڈالر سے زائد کا حکومتی فنڈنگ بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے بل حکومت فنڈنگ بل 88 کے مقابلے میں 341 ووٹ سے منظور کیا جسے اب قاعدے کے مطابق سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان سے منطور شدہ بل اگلے ہفتے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا، کانگرس کو 30 جنوری تک زیادہ تر حکومتی اداروں کو فنڈز فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن ہے۔