عرب وزرائے خارجہ کا اہم مشاورتی اجلاس، غزہ صورتحال پر مشترکہ حکمتِ عملی پر غور

دبئی: (سید مدثر خوشنود) ریاض میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں غزہ اور مجموعی فلسطینی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی میزبانی سعودی عرب نے کی، جہاں سعودی وزیر خارجہ نے دیگر عرب ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ غزہ میں جاری صورتحال، شہری آبادی کو درپیش مشکلات اور انسانی امداد کی فراہمی جیسے اہم نکات پر گفتگو کی،اجلاس میں عرب دنیا کی مشترکہ آواز کو مؤثر بنانے اور بین الاقوامی سطح پر سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ مشاورتی ملاقات Arab League طرز کے فریم ورک کے تحت ہوئی، جس میں عرب دفتروں کے درمیان قریبی رابطہ کاری، امن کی کوششوں اور فوری انسانی ریلیف کے راستوں پر غور کیا گیا، شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ لائحۂ عمل ناگزیر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ بحران کے پائیدار حل کے لیے سفارتی دباؤ، انسانی امداد اور علاقائی ہم آہنگی کو یکجا کرنا ہوگا، تاکہ خطے میں امن و استحکام کی راہ ہموار کی جا سکے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں