ایران پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرے، حماس کا بڑا بیان
غزہ: (دنیا نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم نے حماس نے ایران سے پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ایران کو امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا حق ہے، بین الاقوامی قوانین ایران کو جوابی کارروائی کی اجازت دیتے ہیں، ایرانی فوج سے اپیل ہے خطے کے دیگر ممالک پر حملہ نہ کرے، علاقائی ممالک بھی جارحیت روکنے کیلئے تعاون کریں۔
دوسری جانب یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ بھی جنگ میں کودنے کیلئے تیار ہے، یمنی تحریک کے سینئر عہدیدار محمد البختی نے کہا ہے کہ مجاہدین کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی و اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، جنگ میں یمن کی شرکت صرف وقت کی بات ہے اور جارح قوتوں کیخلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں، یہ فیصلہ کن معرکہ ہے اور حق کی فتح ہوگی۔