پاکستان بنگلا دیش ون ڈے سیریز کون جیتے گا؟ فیصلہ کل ہو گا

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) پاک بنگلا دیش ون ڈے سیریز ہو گی کس کے نام؟ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سوا ایک بجے ڈھاکہ میں ان ایکشن ہوں گی۔

یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 128رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ،ایک سے برابر کر دی۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں