مٹھی سول ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

مٹھی: (دنیا نیوز) مٹھی سول ہسپتال کے سینئر میڈیکل آفیسر عبدالکریم شیخ نے ہسپتال میں کوارٹر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق سینئر میڈیکل آفیسر نے سول یسپتال مٹھی کی انتظامیہ خلاف آئی جی سندھ کو خط لکھ کر بھیجنے بعد ہسپتال کے کوارٹرز میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔

اطلاع پر ڈی ایس پی مٹھی ماجد قائم خانی اور ایس ایچ او مٹھی نے پہنچ کر لاش اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

خودکشی کرنے سے پہلے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم شیخ نے مقامی صحافی کو بھی خودکشی کرنے کی اطلاع دی، معاملہ انتظامیہ تک پہنچایا گیا مگر انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔

سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم شیخ نے خودکشی سے قبل ایک خط تحریر کیا جو آئی جی سندھ کے نام پر لکھا ہوا ہے جس میں لکھا کہ مجھ پر میل نرس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا کر سول ہسپتال مٹھی کی انتظامیہ نے تذليل کی ہے۔

ڈاکٹر عبدالکریم شیخ نے خط میں لکھا کہ میری خودکشی کے ذمہ دار سول سرجن ڈاکٹر ہریش کمار جگانی، ڈاکٹر عبدالمالک نہڑیو، ڈاکٹر موہن لال، سٹاف کے تین افراد برکت ہنگورجو، منٹھار بھیل اور سردار ہیں۔

خودکشی کرنے والے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالکریم شیخ نے خط میں شکایات کیں کہ مجھ پر ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں