یورپ کا اگلے سال سے روسی گیس نہ خریدنے کا اعلان

برسلز: (دنیا نیوز) یورپ نے اگلے سال سے روسی گیس نہ خریدنے کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے روسی گیس پر پابندی کی منظوری دی جبکہ چند ممالک جیسے ہنگری اور سلوواکیہ نے فیصلے کی شدید مخالفت کی، روسی قدرتی گیس کی درآمد یکم جنوری 2027ء سے روک دی جائے گی۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ پائپ لائن سے گیس کی خریداری 30 ستمبر 2027ء سے مکمل طور پر روک دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں