ایم کیو ایم نے سانحہ گُل پلازہ پر سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کردی

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے سانحہ گُل پلازہ پر سندھ حکومت کی پیش کر دہ رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ اتنے بڑے سانحہ کا ذمہ دار کسی معصوم بچے کو قرار دینا مضحکہ خیز ہے، سندھ حکومت ہی بتادے کہ جس بچے کو سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے وہ زندہ ہے یا حکومت کی بھینٹ چڑ گیا؟۔

سندھ حکومت کا اپنی بدترین نااہلی اور کرپشن ایک معصوم کے پیچھے چھپا رہی ہے، بچے کو آگ لگانے کا ذمہ دار قرار دینے والی سندھ حکومت یہ بتائے کہ تین دن تک آگ کیوں نہیں بجھائی گئی؟ کراچی کی بدولت اربوں روپے کے بجٹ رکھنے والی سندھ حکومت کا کوئی ایک ادارہ اس قابل نہیں تھا کہ آگ پر قابو پایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار، آگ لگنے کی وجہ سامنے آ گئی

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سانحہ گُل پلازہ میں بدترین پیشہ وارانہ اور مجرمانہ غفلت کے باعث اموات میں اضافے کی ذمہ دار صرف سندھ حکومت ہے، سندھ حکومت سانحہ گُل پلازہ کی ملزم بھی ہے مدعی بھی، محقق بھی اور منصف بھی۔

ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے کلاز 3 کے تحت اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیشن تشکیل دی جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں