سونا 25 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 11 ہزار روپے فی تولہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے بعد 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 21 ہزار 862 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری طرف چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 2 ہزار 63 روپے سستی ہو کر 9 ہزار 6 روپے کی سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 255 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 895 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔