لودھراں: باراتیوں سے بھری کوسٹر اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

لودھراں: (دنیا نیوز) جلالپور روڈ پر منڈھالی موڑ کے قریب باراتیوں سے بھری کوسٹر اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں 30 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں بھی 2 خواتین اور ایک معصوم بچہ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق کوسٹر باراتیوں کو لے کر جہانیاں گئی تھی اور گوگڑاں کی جانب واپس آ رہی تھی جب خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں