قازقستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے۔
نورخان ایئربیس پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا، دورہ پاکستان کےلیے قازقستان کے صدر کے ہمراہ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہے۔
معزز مہمان صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔