Published on:03 February, 2026

وزیرِ دفاع سے کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف کی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، فریقین نے دفاعی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص بحری تعاون اور علاقائی سمندری سلامتی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تبادلوں پر زور دیا، ملاقات میں مشترکہ تربیت باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق مہمان معزز نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آذری نیول فورسز کے کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور بحری تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں