اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیوی بلے باز ڈیون کونوے کو ٹیم میں شامل کر لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے جارح مزاج کیوی بیٹر ڈیون کونوے کو ٹیم میں شامل کر لیا۔

ڈیوون کونوے کی ڈائریکٹ سائننگ سے متعلق اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ایکس اکاؤںٹ پر جاری پیغام میں انہیں خوش آمدید کہا گیا، ڈیوون کونوے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈیوون کونوے سے 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار کے بجائے تین کھلاڑی ریٹین کیے تھے جن میں شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیا، اس کے علاوہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں