حافظ نعیم الرحمان نے نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن فیصلہ قرار دیدیا
کراچی :(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن فیصلہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ واضح معاشی دہشت گردی ہے، حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اِس اقدام کا مقصد آئی پی پیز مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے، اب سولر صارفین اپنی پیدا کردہ بجلی سستے داموں فروخت کریں گے۔
— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) February 10, 2026
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ صارفین اپنی ضرورت کی بجلی مہنگے ٹیرف پر خریدنی پڑے گی، پاور سیکٹر میں حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں، اور اب اس کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت اور نیپرا کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اِسے واپس لیا جائے۔