بانی پی ٹی آئی سے جیل میں کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا وقت ختم

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہو گیا، آج کوئی رہنما بانی سے ملنے کیلئے اڈیالہ جیل نہیں آیا۔

سینئر پارٹی لیڈر شپ کی فہرست جیل حکام کو بھیجی گئی تھی، پی ٹی آئی نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی تھی۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ کے نام شامل تھے، بابر اعوان، حامد خان اور انتظار پنجوتھہ کے نام بھی فہرست کا حصہ تھے۔

ذرائع کے مطابق 4 بجے تک ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، کوئی رہنما ملاقات کیلئے جیل نہیں پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں