غزہ میں صیہونی فورسز کے حملے جاری، شہادتوں میں اضافہ
غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید دو افراد شہید ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں نہیں رک سکیں، جس کے باعث شہادتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر 2025 سے اب تک 766 افراد شہید جبکہ 2 ہزار 147 زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید یہ کہ اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 72 ہزار 345 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 72 ہزار 250 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔