عوامی دباؤ کام کرگیا، سولر نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی متوقع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) عوامی دباؤ کام کرگیا، سولر نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے نیپرا میں نئے سولر نیٹ میٹرنگ قوانین پر نظر ثانی کے لیے خط لکھ دیا جب کہ پاور ڈویژن نے نیپرا میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی۔

دوسری جانب درخواست کے تحت صارفین کے پرانے کنٹریکٹ کو تحفظ دیا جائے گا، وزیراعظم نے سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ میں تبدیل کرنے کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو نظر ثانی درخواست کی ہدایت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں