برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو رہا کر دیا گیا
لندن: (دنیا نیوز) سرکاری اختیارات کےغلط استعمال پر گرفتار برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو تھانے سے رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق برطانوی شہزادہ پرنس اینڈریو ماؤنٹ بیٹن رہائی کے بعد پولیس سٹیشن سے روانہ ہوگئے، اینڈریو کو تھانے میں طویل پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا۔
برطانوی بادشاہ کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو سرکاری عہدے میں بدانتظامی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا، اینڈریو پر الزام تھا کہ انہوں نے خفیہ سرکاری دستاویزات بدنام زمانہ امریکی مجرم جیفری ایپسٹین کو فراہم کیں۔
سابق شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن اپنی سالگرہ منا رہے تھے جب پولیس نے ان کے گھر پر چھاپا مارا اور گرفتار کر لیا۔