پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے پارلیمانی سال کا آغاز، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی، وزیر اعظم اجلاس طلبی کی سمری صدر مملکت کو بھجوائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں