سندھ : کچہ میں پولیس رینجر کا مشترکہ آپریشن، ہیڈ منی والے ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیے

اوباڑو:(دنیا نیوز) سندھ کے علاقے رونتی کچے میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں بڑی کامیابی مل گئی۔

پولیس کے مطابق ایک کروڑ روپے ہیڈ منی والا بدنام زمانہ ڈاکو ثناءاللہ عرف ثنو شر نے ہتھیار ڈال دیے، اور آپریشن ٹیم کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم سندھ پولیس اور پنجاب پولیس کو 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔

خیال رہے ثنو شر سندھ اور پنجاب میں 17 پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل کے مقدمات میں بھی ملوث ہے جس کی کافی عرصہ سے پولیس کو تلاش جاری تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں