تھائی لینڈ کے نجی پارک میں 72 چیتے خطرناک وائرس سے ہلاک

بنکاک :(دنیا نیوز) تھائی لینڈ کے نجی پارک میں 72 چیتے خطرناک وائرس اور بیکٹیریاز کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہلاکتیں ٹائیگر کنگڈم نامی پارک میں ہوئی ہیں جہاں موجودہ انتظامیہ سے ہفتے کے روز رابطہ نہیں ہو سکا۔

چیانگ مائی میں صوبائی لائیو سٹاک آفس نے بتایا کہ جانچ میں چیتوں میں انتہائی متعدی کینائن ڈسٹیمپر وائرس کے ساتھ ساتھ نظامِ تنفس پر اثر ڈالنے والے بیکٹیریا کی موجودگی بھی پائی گئی۔

قومی لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جب چیتے بیمار پڑتے ہیں تو بلیوں یا کتوں جیسے جانوروں کی نسبت ان کا پتہ لگانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ جب تک ہمیں احساس ہوا کہ وہ بیمار ہو گئے تھے تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا ایشیا نے ابتایا کہ چیتے اسی طریقے سے ہلاک ہوئے جیسے وہ زندہ تھے، بہت تکلیف، قید اور خوف کے ماحول میں ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں