لاڑکانہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) بقاپور کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت بھینس کالونی کے رہائشی احمد خان جلبانی کے نام سے ہوئی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

ورثا کا کہنا ہے کہ احمد گھر سے کرکٹ کھیلنے کیلئے نکلا تو راستے میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں