سندھ کابینہ کی گل پلازہ کے متاثرین کیلئے 7 ارب روپے معاوضے کی منظوری
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے گل پلازہ کے متاثرین کیلئے 7 ارب روپے معاوضے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8 ارب 53 کروڑ روپے منظور کئے گئے، آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔
حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کیلئے 5 ارب 20 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، کچے کے علاقوں میں آپریشن کیلئے سندھ پولیس کو 56 کروڑ روپے دینے کی منظوری دی گئی، پرائس کنٹرول کیلئے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نیپا پر کے فور توسیعی منصوبے اور بی آر ٹی ریڈ لائن کا تفصیلی جائزہ لیا، کے فور توسیعی منصوبے کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔