سندھ کابینہ کے عوامی فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہیں: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے عوامی فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں جیسے اقدامات صوبے میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرینگے، تھر ریل کنیکٹیویٹی پروجیکٹ ملکی معیشت اور مقامی باشندوں کیلئے بنیادی تبدیلی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ تھر ریل کنیکٹیویٹی منصوبے سے کوئلے کی نقل و حمل میں بہتری آئے گی، خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں