اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں فلسطینی خاندان کا گھر کے ملبے پر روزہ افطار

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں فلسطینی خاندان نے گھر کے ملبے پر روزہ افطار کیا۔

متاثرہ خاندان نے گتے کے ٹکڑے جلا کر افطار کا سادہ سا کھانا تیار کیا، متاثرہ خاندانوں نے تباہ حال گھروں میں ماضی کے رمضان کو یاد کیا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق کبھی پورا خاندان لذیذ کھانوں سے سجے دسترخوان کے گرد جمع ہوتا تھا اور افطار کیا کرتا تھا۔

اس سال بچے، پوتے پوتیاں اور دیگر رشتہ دار تباہی کے مناظر کے درمیان بیٹھے ہیں، محض سوپ اور بنیادی اشیائے خورونوش پر اکتفا کرنے پر مجبور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں