امریکی ایئر کرافٹ کیریئر جیرالڈ فورڈ کریٹ سے اسرائیل کی جانب روانہ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ایئر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ یونانی جزیرےکریٹ سے اسرائیل کی جانب روانہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز جمعے تک اسرائیل کی بندرگاہ حیفا پہنچے گا۔

امریکی حکام کے مطابق امریکا اپنے 12 ایف 22 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیج چکا ہے، امریکا نے پہلی بار اسرائیل میں اپنے لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اور پنٹاگون نےامریکی لڑاکا طیاروں کی اسرائیل میں تعیناتی کی تصدیق نہیں کی۔

خیال رہے کہ امریکی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کررہا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنےکےلیے10 سے 15 روز دیے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں