وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی سکیم کا افتتاح کر دیا
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی سکیم کا افتتاح کر دیا اور کامیاب افراد میں گاڑی کی چابیاں تقسیم کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی، پنجاب میں خواتین کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ای ٹیکسی سکیم روزگار کا باعزت منصوبہ ہے، ای ٹیکسی سکیم خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں،ای ٹیکسی سے ماہانہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے آمدن ہوگی، پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں 4 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، خواتین ڈرائیوروں کےلیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ جبکہ مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین اور الیکٹرک بسوں نے پنجاب کے نظام ٹرانسپورٹ میں انقلاب برپا کیا ہے،پنجاب میں ٹریک لیس ٹرین منصوبے کا بھی جلداجرا ہوگا۔