ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز سے ہرا دیا

چنئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دیدی۔

زمبابوے کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیے گئے 257 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بناسکی۔

اوپنر برائن بینیٹ کی 97 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز رائیگاں گئی، کپتان سکندر رضا 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹونی من یونگا 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، موسے کیوا 7 رنز بنا کر شیوم دوبے کا نشانہ بنے، مرومانی 20 رنز بنا کر اکشر پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے جانیوالے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 55 اور ہاردک پانڈیا 50رنز کیساتھ نمایاں رہے، تلک ورما نے 44، سوریا کمار یادیو نے 33، سنجو سیمسن نے 24 اور ایشان کشن نے 38رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے ناگاراوا، مزاربانی، ماپوسا اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں