رضا پہلوی کی ایرانی عوام سے دوبارہ احتجاج کی اپیل

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سابق شاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی نے ایرانی عوام سے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا وقت قریب ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیلی حملوں کے بعد سابق شہنشاہ رضا شاہ پہلوی کے بیٹے رضا پہلوی کا بیان سامنے آیا ہے۔

رضا پہلوی کا کہنا ہے کہ ہم حتمی فتح کے بہت قریب ہیں، میں جلد از جلد آپ کے درمیان پہنچنا چاہتا ہوں تاکہ ہم مل کر ایران کو واپس لے سکیں اور اسے دوبارہ تعمیر کرسکیں۔

انہوں نے فوج، پولیس اور سکیورٹی فورسز سے بھی کہا ہے کہ وہ مذہبی قیادت سے علیحدگی اختیار کریں اور مستحکم اور محفوظ منتقلی کے عمل کا حصہ بنیں۔

ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں رضا پہلوی نے کہا کہ احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا وقت قریب ہے، تاہم فی الحال عوام گھروں میں رہیں، پُرسکون رہیں اور اس وقت کے لیے تیار رہیں جب وہ واضح ہدایات جاری کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں