کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 10 ہزار روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 574 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 100 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 278 ڈالر ہو گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 388 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں