یو اے ای حکام کے ہنگامی پیغامات، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت

ابوظہبی: (سید مدثر خوشنود) متحدہ عرب امارات کے حکام نے عوامی تحفظ کے پیشِ نظر شہریوں اور رہائشیوں کو فوری پیغامات جاری کرتے ہوئے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ پیغامات مختصر پیغاماتی نظام اور سماجی رابطوں کے ذرائع کے ذریعے بھیجے گئے، جن کا مقصد کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کرنا ہے۔

سرکاری ہدایات میں عوامی اجتماعات سے دور رہنے، کھلے مقامات پر غیر ضروری موجودگی سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کی تازہ ترین ہدایات پر مکمل عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں تاکہ شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے منظم ردعمل برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ اداروں کے مطابق جدید الرٹ نظام اور فوری پیغام رسانی کا مقصد درست معلومات کو تیزی سے عوام تک پہنچانا ہے تاکہ افواہوں یا غیر مصدقہ اطلاعات سے بچا جا سکے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور ہنگامی نمبرز کو اپنے پاس محفوظ رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں