عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی مکمل رپورٹ نہیں دی گئی: علیمہ خان

راولپنڈی:(دنیا نیوز) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی مکمل رپورٹ نہیں دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ داخلہ ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں، ہمیں حکومت کی باتوں پریقین نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا جائے، اُن کےعلاج کے دوران فیملی ممبرز کو موجود ہونا چاہیے، ہم نے بانی کے ذاتی ڈاکٹر عاصم کا نام دیا وہ انہوں نے قبول نہیں کیا۔

عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے جلد علاج نہ کرایا تو پھر ہم احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے، پاکستانیوں! بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، اُنہوں نے ہمیشہ کہا ہم نے کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا۔

علیمہ خان کا مزید کہنا  تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا یہ مسلمانوں کو آپس میں لڑائیں گے، وہ کہتے تھے جنگوں سے نہیں بات چیت سے امن آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں