پنجاب کے تعلیمی ادارے بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے: وزیرتعلیم کا اعلان

لاہور:(دنیانیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

آن لائن منتقلی کا اعلان وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے کیا، اُن کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دیے گئے، گریڈ 8 کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، سکول بیسڈ اسسمنٹ کا عمل بھی متاثر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں