پہلا ون ڈے: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف

ڈھاکا: (دنیا نیوز) 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 115 کا ہدف دیدیا۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت کے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے گئے تاہم صاحبزادہ فرحان کے بعد رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور82 کے مجموعی سکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ابرار احمد اور فہیم اشرف کی شراکت ٹیم کو 115رنز تک لے کر گئی۔

صاحبزادہ فرحان 27 رنز، معاذ صداقت 18، شامل حسین 4 ، محمد رضوان 10 اور سلمان علی آغا نے 5 رنز بنائے جبکہ عبدالصمد 0 رنز پر پولین لوٹے،  حسین طلعت نے 4، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 وسیم جونیر بھی 0 رنر بنا کر پولین لوٹے جبکہ فہیم اشرف نے 37 رنز کی اننگز کھیلی ۔
 

بنگلادیش کی جانب سے رانا ناہید نے 5 مہدی حسن نے 3  اور تسکین احمد نے 1 اور مستفیض ا؛رحمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ اس وکٹ پر 270 سے 280 اچھا ٹارگٹ ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں، ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔

سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ 13 اور 15 مارچ کو ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے منتخب کی گئی نئی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان شاہینز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

مائیک ہیسن کے مطابق بنگلہ دیش کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، اس لیے ٹیم کو جلد از جلد مقامی پچ اور موسم کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا تاکہ میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر سخت مقابلہ دیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں