امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی نظام تھاڈ اسرائیل منتقل کردیا
سیئول: (دنیا نیوز) امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی سسٹم تھاڈ کو اسرائیل منتقل کر دیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے جنوب میں پیونگٹائیک شہر میں واقع امریکا کے اوسان ائیر بیس سے دفاعی سامان منتقل کیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطٰی منتقل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچاؤ کے لیے جنوبی کوریا میں دفاعی سسٹم نصب کیا گیا تھا۔