دنیاپور: مدرسے کی تجوری سے لاکھوں روپے کی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

دنیاپور: (دنیا نیوز) مدرسے کی تجوری سے 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے مدرسے کے دفتر سے نقدی سے بھری تجوری اٹھا کر فرار ہوئے تھے، ملزمان واردات کے دوران ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے، برآمد شدہ رقم 10 لاکھ سے زائد مدرسے کی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پولیسں تھانہ جلہ آرائیں نے 3 رکنی عمران عرف مانی چور گینگ کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ، 15 سولر پلیٹیں، یو پی ایس، دو بیٹریاں اور سولر انورٹر برآمد کر لیا گیا، واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ عمران عرف مانی، امتیاز اور عبدالرشید شامل ہیں، ملزمان رات کی تاریکی میں سولر پلیٹیں، انورٹر اور بیٹریاں رکشے پر لوڈ کرکے چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں