قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے انضمام اور تبادلے کا نیا نظام قائم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے انضمام اور تبادلے کا نظام قائم کردیا گیا، نیشنل سرٹ کا مقامی طور پر چلنے والا نظام پی ٹی اے اور پاک فوج کے سائبر ڈویژن کے ساتھ جوڑ دیا گیا، سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگئی۔

 دستاویزات کے مطابق تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ نظام سے قومی سائبر سکیورٹی مزید مستحکم ہوگئی، مقامی طور پر چلنے والا ایم آئی ایس پی سسٹم ملک کی سائبر خودمختاری مضبوط بناتا ہے، مرکزی تھریٹ انٹیلی جنس سے سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگئی ہے۔

بیرونی انٹیلی جنس پر انحصار کم اور جدید خطرات کے خلاف ریاستی تیاری میں بہتری، اہم قومی، سرکاری اور ٹیلی کام نظام کے نشانہ بنانے کے خطرات سے بروقت آگاہی ملے گی، ریئل ٹائم میں خطرات کی تیز رفتار نشاندہی اور ردعمل سے سائبر حملوں کا پھیلاؤ محدود ہوگا۔

دستاویزات کے مطابق تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ نظام سے اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری قائم ہوگی، مشترکہ انٹیلی جنس سے تھریٹ ہنٹنگ اور پیشگی خطرات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں