لودھراں میں تیز گام ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹنے سے متعدد مسافر زخمی
لودھراں :(دنیا نیوز) لودھراں کے قریب آدم واہن اسٹیشن کے علاقے میں تیزگام ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی، امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
— Sumair jamil (@sumair_shah123) March 24, 2026
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق تمام ڈاکٹرز کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین ابھی نہیں ہو سکا اور اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔