جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں 700 فلسطینی شہید کر دیئے

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں وحشیانہ حملے تھم نہ سکے، جنگ بندی کے دعوؤں کے باوجود خونریزی جاری ہے۔

جنگ بندی کے باوجود صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ میں 700 کے قریب فلسطینی شہید کر دیئے گئے، اکتوبر 2025 سے اب تک شہادتوں کے باعث صورتحال تشویشناک ہے۔

غزہ میں 1 ہزار 860 افراد زخمی ہوئے، انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، عالمی برادری کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے۔

صیہونی فورسز کے حملوںں سے شہری آبادی شدید متاثر ہوئی، امدادی کوششیں ناکافی ہیں جس سے خطے میں امن کی امیدیں دھندلا گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں