پی ایس ایل11: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا، چئیر مین پی سی بی سید محسن رضا نقوی بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لیگ میں شریک مقامی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور آفیشلز سے بھی ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور کرکٹ کے لیے ان کے عزم کو قابلِ تحسین قرار دیا، انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کو پاکستان کے لیے مثبت پیغام قرار دیا۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ کی وسیم اکرم سے بھی ملاقات ہوئی، جنہیں دیکھ کر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وسیم اکرم پی ایس ایل کی ٹرافی لے کر گراؤنڈ میں آئے جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں