جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید

نئی دہلی: (دنیا نیوز) جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید، جے شنکر کے پاکستان مخالف غیر مہذب بیان پر بھارت میں کڑی تنقید، سفارتی زبان اور پالیسی پر سوالات اٹھ گئے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پاکستان مخالف حالیہ غیر مہذب بیان پر شدید ردعمل کا سامنا ہے ،یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے ،بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے بی جے پی اور مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان بھارتی کانگریس ڈاکٹر شمّع محمد نے نازیبا بیان کو سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے منتخب کیا جانا اور بھارت کا باہر رہنا مودی حکومت کی ناکامی ہے۔

کانگریسی ممبر سپرِیا شری نیتے نے سوال اٹھایا کہ روس یوکرین جنگ میں ثالثی کی پیشکش یا جنگ رکوانے کے بھارتی دعویٰ کو کیا نام دیا جائے؟۔

کانگریسی ممبر پون کھیرا نے کہاکہ مودی کی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی کوشش کے وقت کیا بھارت ایک بروکر ملک نہیں تھا؟۔

بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن کا کہناہےکہ جے شنکر کے نازیبا الفاظ محض سڑک کی زبان ہے، کسی وزیر خارجہ کے شایانِ شان نہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق جے شنکر کا حالیہ بیان اپریل 2022 میں روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی خواہش والے بیان سے یکسر متصادم ہے ،جے شنکر کا غیر سفارتی بیان ہزیمت چھپانے کا ایک دفاعی ردعمل ہے، حالیہ خلیجی بحران میں بھارت کو مرکزی کردار نہ ملنا بھارت کی سفارتی ناکامی ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نےنام نہاد امن کے دعویدار بھارت کی سفارتی ساکھ اور سنجیدگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں