مارچ اور اپریل کیلئے تیل کا ذخیرہ کافی ہے: مشیر وزیر خزانہ

لاہور: (دنیا نیوز) مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کا 24 دن کا سٹاک تھا، جو اب 4 ہفتوں کا ہوگیا ہے، مارچ اور اپریل کیلئے تیل کا ذخیرہ کافی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے ہمارے تیل کے جہاز گزر رہے ہیں، ایران نے ہمارے جہاز ترجیحی بنیاد پر چھوڑنا شروع کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں ہیں اور ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات کم کر کے سوا ارب روپے کی سپورٹ دی گئی ہے، کفایت شعاری کی مثال حکومت بھی قائم کر رہی ہے، عوام بھی ساتھ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں