پنجاب پولیس میں ترقی پانے والے 120 ڈی ایس پیزکو نئی پوسٹنگ تفویض

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس میں ترقی پانے والے 120 ڈی ایس پیزکو نئی پوسٹنگ دے دی گئی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نئی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق محمد اسلم کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد نواز کو ڈی ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی لاہور، عدیل سعید کو بٹالین سیون پی سی لاہور، عبدالجنید خان کو ڈی ایس پی چوہنگ ٹریننگ کالج لاہور تعینات کر دیا گیا۔

محمد سرور ڈی ایس پی سی آر او انویسٹی گیشن آفس لاہور، مبشر احمد ڈی ایس پی آپریشنز شاد باغ، محمد سلیم ڈی ایس پی بھوانہ چنیوٹ ہو گئے۔

عبدالواحد کو اے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور، محسن مجید ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ، ندیم قیصر کو ڈی ایس پی ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں